27 نومبر 2025 - 16:06
معاشرتی یکجہتی کی شرط: عدل و انصاف

اللہ نے عدالت (عدل و انصاف)  کو دلوں کے اتحاد و یکجہتی کا ذریعہ بنایا ہے۔ اّپ جب کہتے ہیں کہ دلوں کو قریب ہونا چاہئے، تو اس قربت کی شرط عدالت تک پہنچنا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ (علیہما السلام) نے فرمایا: "جَعَلَ‌اللّهُ الْعَدْلَ تَنْسیقًا لِلْقُلُوب؛ اللہ نے عدل کو دلوں کے جوڑنے کا ذریعہ بنایا ہے۔"

نیز فرمایا: "وَجَعَلَ‌اللّهُ إِمامَتَنا أَمانًا مِنَ الْفُرْقَة؛ اللہ نے ہماری امامت کو تفرقے اور انتشار سے امان قرار دیا۔"

یعنی اگر آپ تفرقے اور انتشار سے بچنا چاہتے ہو تو اس کی شرط ہماری امامت ہے۔

اس کے بعد سیدہ (سلام اللہ علیہا) فرماتی ہیں کہ اللہ نے بعض چیزیں ترک کرنے کو عفت و پاکدامنی کا ذریعہ بنایا ہے۔ یہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں آج بہت زيادہ بولا جاتا ہے؛ کہ معاشرے میں بے حیائی کیوں ہے اور یہ مسائل کیوں دیکھنے میں آتے ہیں۔ سیدہ فرماتی ہیں: "اگر تم چاہتے ہو کہ معاشرے میں پاکدامنی قائم ہو، تو (بعض برے کاموں اور برے حالات میں گھر جانے سے) پرہیز کرنا ضروری ہے۔

 

قرآن میں سیاسی اسلامی حکمت نمبر 122 سے ایک انتخاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha